Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان کی سڑکیں انتہائی ہلاکت خیز :سپریم کورٹ

ہندوستان کی سڑکیں انتہائی ہلاکت خیز :سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سڑکیں بہت بڑی ہلاکت خیز ثابت ہوچکی ہیں اور اس ضمن میں فی الفور ضروری اقدامات ناگزیر ہیں ۔ سپریم کورٹ نے آج یہ بات کہی ۔ عدالت نے جج جسٹس کے ایس رادھا کرشنن کی زیرقیادت سہ رکنی کمیٹی مقرر کی ہے جو مرکز اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے روڈ سیفٹی کے سلسلے میں اقدامات پر نظر رکھے گی تاکہ حادثات کی

نئی دہلی ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سڑکیں بہت بڑی ہلاکت خیز ثابت ہوچکی ہیں اور اس ضمن میں فی الفور ضروری اقدامات ناگزیر ہیں ۔ سپریم کورٹ نے آج یہ بات کہی ۔ عدالت نے جج جسٹس کے ایس رادھا کرشنن کی زیرقیادت سہ رکنی کمیٹی مقرر کی ہے جو مرکز اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے روڈ سیفٹی کے سلسلے میں اقدامات پر نظر رکھے گی تاکہ حادثات کی بڑھتی تعداد پر قابو پایا جاسکے ۔ عدالت نے سرکاری محکمہ جات کو جو سڑکوں کی حفاظت سے متعلق مختلف پہلوؤں سے مربوط ہیں ہدایت دی کہ وہ اس کمیٹی کو اندرون تین ماہ پہلی رپورٹ پیش کریں ۔ اس رپورٹ میں لائیسنس کی اجرائی ،

گاڑیوں کی فٹنس کیلئے سرٹیفکیٹس کی اجرائی اور روڈ سیفٹی آلات کا استعمال و دیگر امور کا احاطہ کیا جائے ۔ چیف جسٹس پی ستاسیوم کی زیرقیادت بنچ نے سڑک حادثات میں مسلسل اضافہ اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کے بارے میں اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان حقائق کے بعد اس بارے میں کوئی شبہ باقی نہیں رہ گیا کہ ہندوستانی سڑکیں ہلاکت خیز ثابت ہوئی ہیں ۔ اس ضمن میں فوری توجہ اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT