Tuesday , January 23 2018
Home / پاکستان / ہندوستان کی فراہم کردہ گمراہ کن اطلاعات سے پاکستان میں سیلاب کے بارے میں دہشت

ہندوستان کی فراہم کردہ گمراہ کن اطلاعات سے پاکستان میں سیلاب کے بارے میں دہشت

اسلام آباد۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان نے موسم برسات کے کی وجہ سے پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بارے میں گمراہ کن اطلاعات فراہم کرتے ہوئے سیلاب کی صورتِ حال کو سنگین ظاہر کیا جس کی وجہ سے عوام میں دہشت پھیل گئی۔ حکومت پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ دریائے سندھ کے آبی معاہدہ کے تحت ہندوستان دریائے راوی، ستلج، بیاس، چناب اور جہلم میں سطح آب کے بارے میں سیلابوں کے موسم میں معلومات فراہم کرنے کا پابند ہے۔ روزنامہ ’ایکسپریس ٹریبون‘ کی خبر کے بموجب پاکستان میں سیلاب آنے کے بعد ہندوستان نے گمراہ کن اطلاعات 5 ستمبر سے 17 ستمبر کے دوران فراہم کی تھیں جس کی وجہ سے کاشت کاروں میں دہشت پھیل گئی تھی جن کی فصلیں موسم برسات کی بارش پر منحصر ہوتی ہیں۔ ہندوستان نے 1741 دیہاتوں کے جو 14 اضلاع میں واقع ہیں، زیر آب آجانے کی اطلاع دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT