Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کی فوج دنیا بھر میں طاقتور ترین : جنرل راوت

ہندوستان کی فوج دنیا بھر میں طاقتور ترین : جنرل راوت

پتھورا گڑھ(اتراکھنڈ)۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج دنیا کی طاقتور ترین افواج میں سے ایک ہے کیوں کہ اس کی رنجمنٹس اور ارکان عملہ جیسے کہ کمائوں رائفلس کے فوجی ملک کے وفادار ہیں۔ سربراہ فوج جنرل بپن راوت نے آج یہ بات کہی۔ سربراہ فوج فوجیوں سبکدوش فوجیوں اور بہادر ناریوں (فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں کی بیویوں) کو اعزاز عطا کرنے کے لیے یہاں آئے ہوئے تھے۔ یہ فوجی 3 کمائوں رائفلس سے تعلق رکھتے تھے جو اپنی تاسیس کا 100 واں سال منارہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ کا رسم اجراء بھی انجام دیا۔ اپنی 45 منٹ کی تقریر میں جنرل راوت نے 3 کمائوں رائفلس کی دلیری کی شاندار تاریخ کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 کمائوں رائفلس کے فوجیوں اور کمائوں ریجمنٹ نے جنگ عظیم اول سے لے کر مابعد آزادی دور میں لڑی جانے والی جنگوں میں جس دلیرا کا مظاہرہ کیا ہے، وہ ملک کی سرحدوں کے لیے جنگ کی ایک مثال ہے۔ 3 کمائوں رائفلس کے فوجیوں نے اس موقع پر پریڈ کی۔ جنرل راوت نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ پنشن اور سابق فوجیوں کے دیگر فوائد کے مسائل کی جلد از جلد یکسوئی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر کئی دیگر پروگرام بھی پیش کیئے گئے جن میں بینڈ، کتوں کا شو اور مقامی کاریگروں کی دستکاری کی نمائش شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT