Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / ہندوستان کی قدیم تاریخ پر مشتمل میوزیم کا قیام

ہندوستان کی قدیم تاریخ پر مشتمل میوزیم کا قیام

کینبرا ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں مقیم ہندوستانیوں نے ایک انوکھا میوزیم قائم کیا ہے جس میں نادر و نایاب تصاویر ، پینٹنگس ، سکے اور ڈاک ٹکٹوں کی نمائش کی گئی ۔ ہندوستان کے یوم آزادی یعنی 15 اگست کو مذکورہ میوزیم قائم کیا گیا ۔ کینبرا میں موجود ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جزوی طورپر میوزیم کے اخراجات برداشت کئے گئے ہیں جبکہ یہ دراصل فیڈریشن آف انڈین اسوسی ایشن آف وکٹوریہ کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ۔ اٹھارویں صدی سے تعلق رکھنے والی نادر و نایاب اشیاء کی نمائش کے ذریعہ ہندوستان کی قدیم تاریخ کو پیش کیا گیا ہے ۔ نمائش میں جتنی بھی اشیاء رکھی گئی ہیں وہ فرد واحد کی جانب سے جمع کردہ نایاب اشیاء ہیں جو ملبورن میں رہنے والے ایک ڈاکٹر ہیں جن کا نام ڈاکٹر وینیش پاریکھ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT