Wednesday , December 13 2017
Home / پاکستان / ہندوستان کی مبینہ فائرنگ ، ہندوستانی سفیر برائے پاکستان کی طلبی

ہندوستان کی مبینہ فائرنگ ، ہندوستانی سفیر برائے پاکستان کی طلبی

اسلام آباد ۔ /22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان کے ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی خطہ قبضہ کے پار سے مبینہ فائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔ پاکستان نے کہا کہ اس فائرنگ سے اس کے 6 شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پاکستان کے ڈائرکٹر جنرل فوجی کارروائیاں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ہاٹ لینڈ پر ہندوستان کے لفٹننٹ جنرل اے کے بھٹ سے ربط پیدا کرکے شہریوں کی ہلاکت کے مسئلہ پر بات چیت کی ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کارگزار معتمد خارجہ اعتزاز احمد نے ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمبھاوالے کو طلب کرکے ہندوستان کی مبینہ بلااشتعال فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مبینہ طور پر 6 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ۔ معتمد خارجہ نے فائرنگ کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ مہلوکین میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دیگر 26 افراد زخمی ہوئے جن میں 15 خواتین اور 5 بچے ہیں ۔ بیشتر شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ شہریوں پر اس قسم کا حملہ قابل مذمت اور بین الاقوامی انسانی حقوق قانون کے خلاف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT