Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ہندوستان کی میزائل لانچنگ پر امریکہ کو تشویش

ہندوستان کی میزائل لانچنگ پر امریکہ کو تشویش

نیوکلیئر صیانت کو خطرہ کا اندیشہ، دفترخارجہ کے مارک ٹونر کا بیان
واشنگٹن ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے حال ہی میں ہندوستان کی جانب سے بالسٹک میزائل لانچنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا نیوکلیئر سیکوریٹی کیلئے کسی خطرہ سے کم نہیں، جس کا راست اثر علاقائی سیکوریٹی پر بھی اثرانداز ہوگا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان مارک ٹونر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے کسی بھی میزائل اور نیوکلیئر تجربہ پر ہمیشہ تشویش میں مبتلاء ہوجاتے ہیں جس سے نیوکلیئر سیکوریٹی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ لہٰذا ایسے تمام ممالک سے جو نیوکلیئر توانائی کے حامل ممالک ہیں، سے یہ اپیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیکہ وہ اپنے نیوکلیئر میزائل تجربات کیلئے عجلت کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ صبروتحمل سے کام لیں۔ ٹونر نے یہ بات اس وقت کہی جب اخباری نمائندوں نے ان سے ہندوستان کے ذریعہ بالسٹک میزائل کی لانچنگ کے بارے میں سوال کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلہ میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے ہندوستان کو بھی اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT