Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی وجہ سے 200 ملین ڈالرس کا نقصان: پی سی بی

ہندوستان کی وجہ سے 200 ملین ڈالرس کا نقصان: پی سی بی

کراچی۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین شہریار خان نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کی وجہ سے پاکستان کو 200 ملین امریکی ڈالرس کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں باہمی سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہمیں 200 ملین امریکی ڈالرس کا نقصان ہوا ہے اور آئی سی سی کے حالیہ منعقدہ اجلاس میں بی سی سی آئی کے نمائندوں کو ہم نے اس سے آگاہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بنایا جانے والا نیا قانون جو کہ اپریل میں منظور ہوگا جس کے بعد ہم بی سی سی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور و خوص کریں گے۔ آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں عالمی باڈی کا نیا طریقہ کار تیار کیا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ اپریل میں منظور ہوجائے گا جس کے بعد لائحہ عمل تیار ہوگا۔ شہریار خان نے کہا کہ بی سی سی آئی کو حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے باہمی سیریز نہیں ہوپائی ہے لیکن معاہدہ باہمی مفاہمت پر بورڈ نے دستخط حکومت کی اجازت سے پہلے ہی کئے ہیں جو کہ ایک قانونی دستاویز ہے جس پر عمل آوری ضروری ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT