Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ـکامیابی

ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ـکامیابی

میرپور۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کو ایشیا کپ کے ایک میچ میں9 وکٹوں سے شکست دے کر بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ناقص بلے بازی کے باعث غلط ثابت ہوا۔ یو اے ای کو پہلا نقصان پہلے رن پر اٹھانا پڑا جب سواپنل پٹیل ایک رن بنا کر بھونیشور کمار کا نشانہ بنے جس کے بعد بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کاسلسلہ شروع ہوا تاہم شیمان انور نے متحدہ عرب امارات کو کچھ سہارا دیا۔شیمان انور واحد بلے باز تھے جنھوں نے ہندوستانی گیندبازوں کا مقابلہ کیا اور 43 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ یو اے ای کے 8 بلے باز دوہرے ہندسے کو عبور کرنے میں ناکام رہے۔ روہان مصطفی 11 اور محمد عثمان 9 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر 5 باؤلرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ہندوستان ٹیم نے مطلوبہ نشانہ ایک وکٹ کھو کر 11 ویں اوور کی پہلی گیند پر ہی حاصل کرلیا جو گیندوں کے فرق کے لحاظ سے ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی فتح تھی۔ہندوستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین روہت شرما تھے جو 39 رنز بنا کرقدیر احمد کی گیند پر محمد نوید کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔شکھر دھون 16 اور یوراج سنگھ 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں جہاں ان کا مقابلہ 6 مارچ کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT