Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی کامیاب میزبانی : فیفا

ہندوستان کی کامیاب میزبانی : فیفا

کولکاتا 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا نے آج ہندوستان کی فٹبال میزبانی کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان میں معیاری فٹبال کے کھیل کے علاوہ ورلڈکپ کے لئے جو بہترین انتظامات کئے ہیں وہ اِس کی ایک کامیاب میزبانی کی مثال ہے۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر پرافل پاٹل کے ساتھ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیفا کے عہدیدار جیمی یارزا نے کہاکہ پہلی مرتبہ میزبانی کرنے کے باوجود ہندوستان نے عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کیا ہے اور اس کے انتظامات پر ہم کافی خوش ہیں۔اُنھوں نے مزید کہاکہ ورلڈکپ کے تمام 6 میزبان مقامات کو ہم کامیاب انتظامات پر مبارکباد دیتے ہیں۔ مستقبل میں ہندوستان فیفا کے مزید اعلیٰ سطحی ٹورنمنٹ کی میزبانی بھی کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT