Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو مکدر کرنے کی سازش

ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو مکدر کرنے کی سازش

صوبیدار امیر علی خان فاؤنڈیشن کی یوم یکجہتی تقریب، ششی دھر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) ہندوستان کی گنگاجمنی تہذیب کو مکدر کرنے کی بھرپور سازش فسطائی طاقتیں کررہی ہیں۔ انہیں جان لینا چاہئے کہ انگریز کی پالیسی’’آپس میں لڑاؤ اور حکومت کرو‘‘ اس پر کبھی اور کسی قیمت پر عمل نہیں کیا جاسکتا۔ یہ ملک شیروشکر کی طرح عرصہ دراز سے اپنی انفرادی اہمیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور اسے انگریزوں کی غلامی سے آزاد کروانے کیلئے جنگ آزادی میں مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرو اور دوسرے برادران وطن کے ساتھ مل جل کر مولانا ابوالکلام آزاد اور مسلمانوں کی بڑی تعداد نے لڑائی لڑی۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جنہوں نے اس ملک میں دستور کو مدون کرکے تمام اقوام کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا اور دستور کے ذریعہ ایک دوسرے مذاہب کی عزت و توقیر کا درس دیا۔ اس کے باوجود فسطائی طاقتیں یکساں سیول کوڈ کے مسئلہ کو ابھار رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ششی دھر ریڈی نے آج پریس کلب بشیرباغ میں صوبیدار امیر علی خان گلوبل پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ ’’یوم قوم یکجہتی‘‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب فاروق علی خان فاؤنڈر و صدر فاؤنڈیشن نے صدارت کی۔ بالا کرشنا مدھیراج کو قومی یکجہتی ایوارڈ 2016ء دیا گیا۔ محترمہ مورین، ڈاکٹر انیس صدیقی، ڈاکٹر فریڈکرفرانس، پروفیسر کے پرشوتم ریڈی اور محمد سراج الدین نے بھی مخاطب کیا۔ ڈاکٹر راج نارائن مدھیراج اور محترمہ ناگالکشمی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT