Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / ہندوستان کے بارے میں ہلاری کلنٹن کا تبصرہ توہین کے مقصد کی تردید

ہندوستان کے بارے میں ہلاری کلنٹن کا تبصرہ توہین کے مقصد کی تردید

نیویارک ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیرخارجہ امریکہ ہلاری کلنٹن کو حال ہی میں ہندوستان میں خواتین کے بارے میں اور 2016ء کے صدارتی انتخابات کے بارے میں متنازعہ تبصرہ پر برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ برہم افراد میں اکثریت مردوں کی تھی۔ سابق وزیرخارجہ امریکہ ہلاری کلنٹن نے اپنے طویل فیس بک بیان میں کہا کہ ان کے تبصرہ کا مقصد کسی فرد یا گروپ کی توہین کرنا نہیں تھا۔ ممبئی کی چوٹی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے ہلاری کلنٹن نے کہا تھا کہ بدبختی سے 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں کئی خواتین نے منفی اندازفکر اختیار کیا۔ 70 سالہ سابق صدارتی امیدوار نے اپنے فیس بک پر بیان میں واضح کیا ہیکہ ان سے خواتین خاص طور پر سفیدفام خواتین کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حالیہ تاریخ میں خواتین کی اکثریت نے ڈیموکریٹک پارٹی کی تائید میں ووٹ نہیں دیا۔ ہلاری کلنٹن نے کہا کہ ان کا تبصرہ کسی بھی فرد یا گروپ کی توہین کے مقصد سے نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT