Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں زبردست بارش، آسام میں سیلاب سے جملہ 52 ہلاک

ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں زبردست بارش، آسام میں سیلاب سے جملہ 52 ہلاک

نئی دہلی ۔ /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں سیلاب کی صورتحال ہنوز سنگین برقرار ہے ۔ سیلاب سے متاثرہ واقعات میں آج مزید 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ۔ اس طرح سیلاب سے متاثرہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 52 ہوگئی ۔ 25 اضلاع کے 15 لاکھ افراد بے گھر ہیں ۔ قومی دارالحکومت میں آج تیز دھوپ نکلی ہوئی تھی جبکہ جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ جو زمین کھسکنے کی وجہ سے بند کردی گئی تھی آج دوبارہ کھول دی گئی ۔ جموں اور ہریانہ میں آج سخت گرمی محسوس کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے باوجود /16 اور /17 جولائی کو پہاڑی علاقوں میں زبردست بارش کا اندیشہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT