Saturday , December 16 2017
Home / پاکستان / ہندوستان کے ’’جنونی طرز عمل‘‘ سے مذاکرات سبوتاج: پاکستان

ہندوستان کے ’’جنونی طرز عمل‘‘ سے مذاکرات سبوتاج: پاکستان

اسلام آباد ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان پر قومی سلامتی مشیر سطح کے مذاکرات کو جنونی طرز عمل کے ذریعہ سبوتاج کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان نے آج نریندر مودی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ حکومت کے ’’منفی رویہ ‘‘ کا مقصد علاقائی امن کو متاثر کرنا ہے ۔ سرکاری ریڈیو پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے حوالے سے کہا کہ مودی حکومت کے منفی رویہ کا مقصد علاقے میں امن متاثر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقد شدنی ہند۔ پاک مذاکرات کو ہندوستان نے اپنیجنونی طرز عمل کے ذریعہ سبوتاج کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے قبل ہندوستان نے جو شرائط رکھی تھی وہ پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں۔ پاکستان نے کل رات مذاکرات کی منسوخی کا اس وقت اعلان کیا جب ہندوستان نے واضح کردیا کہ کشمیر پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔

TOPPOPULARRECENT