Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کے خلاف اسٹارک کے مظاہرہ کو اہمیت

ہندوستان کے خلاف اسٹارک کے مظاہرہ کو اہمیت

سڈنی۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سابق اوپنر اور چیف کوچ جف مارش کا احساس ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈس ( ایس سی جی ) پر ہندوستان کے خلاف ہونے والے مقابلہ میں میزبان ٹیم کیلئے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کا مظاہرہ کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ بائیں ہاتھ کے اسٹارک آسٹریلیا کے کامیاب بولر ثابت ہوئے

سڈنی۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سابق اوپنر اور چیف کوچ جف مارش کا احساس ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈس ( ایس سی جی ) پر ہندوستان کے خلاف ہونے والے مقابلہ میں میزبان ٹیم کیلئے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کا مظاہرہ کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ بائیں ہاتھ کے اسٹارک آسٹریلیا کے کامیاب بولر ثابت ہوئے ہیں جنہیں اب تک 18وکٹس حاصل ہوچکے ہیں ۔ جف مارش نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ یہ ایک عظیم مقابلہ ہوگا جس میں دو انتہائی مسابقتی ٹیمیںحصہ لے رہی ہیں ۔ ہندوستان نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اس کے ساتھ آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں بھی معیاری کھیل موجود ہے ۔

یہ ایک اچھا میچ ہوگا لیکن سیمی فائنلس میں ‘ میں دوسری ٹیم کے مقابلہ آسٹریلیا کے بہتر مقابلے کی اُمید رکھتا ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ میچل اسٹارک کا مظاہرہ ایک فیصلہ کن عنصر ہوگا ‘‘ ۔56سالہ مارش نے 1987ء میں ایک کھلاڑی اور 1999ء میں کوچ کی حیثیت سے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے آسٹریلیا میں ٹسٹ اور ونڈے انٹرنیشنل سیریز میں ناقص مظاہرہ کے باوجود رواں ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے شاندار مظاہرہ کی ستائش کی اور کہا کہ ’’ ہندوستانی ٹیم میں فارم کی واپسی پر وہ کافی متاثر ہوئے ہیں ۔ مارش نے کہا کہ ٹسٹ اور ٹرائی سیریز میں ناکامیوں کے بعد ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کا شاندار مظاہرہ ناقابل یقین ہے ۔ یہ ایک اجتماعی کوشش ہے ‘بیٹسمین اور بولرس نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ان سے مقابلہ آسٹریلیا کیلئے آسان نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT