ہندوستان کے خلاف جنوبی افریقہ کامیاب ہوگا :جانٹی

برسبین 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم بھلے ہی پاکستان کے خلاف کامیابی کے ذریعہ ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا ہے لیکن جنوبی افریقہ ٹیم کے سابق عظیم فیلڈر جانٹی رہوڈس سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کی بہ نسبت جنوبی افریقہ ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں عالمی چیمپئن سے بہتر ہے اور ملبورن میںاتوار کو کھیلے جانے والے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم

برسبین 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم بھلے ہی پاکستان کے خلاف کامیابی کے ذریعہ ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا ہے لیکن جنوبی افریقہ ٹیم کے سابق عظیم فیلڈر جانٹی رہوڈس سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کی بہ نسبت جنوبی افریقہ ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں عالمی چیمپئن سے بہتر ہے اور ملبورن میںاتوار کو کھیلے جانے والے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو شکست ہوگی۔ پاکستان کے خلاف جامع کامیابی اور بہترین مظاہرے کے باوجود جانٹی رہوڈس سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے برعکس جنوبی افریقی ٹیم نے مضبوط بیاٹنگ ‘خطرناک بولنگ اور شاندار فیلڈنگ موجود ہے جس کی بدولت ہندوستان پر اس کو سبقت حاصل رہے گی۔ ڈیل اسٹین ‘مورنی مرکل ‘وینی پارنل اور ورنان فیلنڈر پر مشتمل فاسٹ بولنگ کا حوالہ دیتے ہوئے جانٹی نے کہا کہ مذکورہ بولروں کے خلاف ہندوستانی بیٹسمینوں کیلئے حالات سازگار نہیں ہوںگے ۔ آسٹریلیا کی اچھال لیتی وکٹوں پر مذکورہ بولروں پر مشتمل ٹیم ہندوستان کیلئے مشکلات پیدا کردے گی۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کے بولنگ کوچ ایلن ڈونالڈ نے کہا ہے کہ اتوار کو ہندوستانی ٹیم ملبورن کرکٹ گراونڈ پر جنوبی افریقہ کا سامنا کررہی ہے تاہم یہ میدان ہندوستانی ٹیم کیلئے گھریلو میدان کی طرح ثابت ہوگا کیونکہ یہاں تقریبا 1 لاکھ ہندوستانی موجود ہیں جو میدان پر اپنی ٹیم کی ہمت افزائی کرتے رہیں گے ۔ ڈونالڈ کے بموجب میدان پر ہندوستانی شائقین کو خاموش بٹھانا آسان نہیں ہوگا لیکن جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے بہتر مظاہرے سے میدان میں خاموشی چھا سکتی ہے ۔ ڈونالڈ نے کہا کہ فائنل چونکہ اسی میدان پر کھیلا جارہا ہے اور اگر ان کی ٹیم دوبارہ اس میدان پر مقابلہ کھیلنے پہنچتی ہے تو یہ ایک اہم کامیابی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT