Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / ہندوستان کے خلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں :اولی

ہندوستان کے خلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں :اولی

کٹھمنڈو12مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی ملک کی سرزمین کا ہندوستان کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔وزارت خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے وزیر اعظم مودی کی نیپال کے مختلف لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر اولی نے کہا کہ نیپال ہندوستان کی فکرمندیوں کے تئیں حساس ہے اور نیپال کی سرزمین کے ہندوستان کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ مودی کل دو دن کے نیپال دورہ پر آئے تھے ۔مسٹر گوکھلے نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے درمیان عوام کے باہمی رابطہ بڑھانے پر زور دیا ۔ وزیر اعظم نے مسٹر اولی کے علاوہ نیپال کے سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا’ پشپ کمل دہل اور دیگر لیڈروں سے ملاقات کی جو کافی کامیاب رہی۔مودی اور اولی کی کل پانچ مرتبہ ملاقات ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT