Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کے خلاف سری لنکا کی ونڈے ٹیم کا اعلان

ہندوستان کے خلاف سری لنکا کی ونڈے ٹیم کا اعلان

پریرا اورسری وردھنے کی واپسی

 

کولمبو۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ونڈے سیریز کے لئے اپل تھرنگا کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں تھیسارا پریرا اور ملینڈا سری وردھنے کی واپسی ہوئی ہے۔ٹسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد سری لنکا نے اہم تبدیلیاں کی ہیں جہاں دنیش چندی مل اور تجربہ کار باؤلر نووان کلاسیکرا جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر ملیندا پشپاکمارا اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وشوا فرنانڈو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو ٹسٹ سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ تھے تاہم وہ ونڈے کرکٹ میں پہلی مرتبہ سری لنکا کی نمائندگی کریں گے۔نووان پرادیپ کو زخمی ہونے اور اسیلا گنارتنے انگوٹھے کی تکلیف کے باعث ٹیم میں منتخب نہ ہوسکے۔ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر اسیتھا فرنانڈو، نووان کلاسیکرا اور لہیرو کمارا بھی شامل ہیں جو گزشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں ٹیم کاحصہ تھے۔ تھیسارا پریرا رواں سال جون میں ہونے والی چمپیئنزٹرافی کے بعد ٹیم سے باہر ہوئے تھے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں انگلش کاؤنٹی گلوسسٹر کی نمائندگی کررہے تھے۔سری وردھنے نے آخری ونڈے رواں سال اپریل میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔اپل تھرنگا کو پہلی مرتبہ سری لنکا کا مستقل کپتان مقرر کیا گیا ہے جو اینجیلو میتھیوز کی جگہ لیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے سیریز کا آغاز 20 اگست کو دمبولا میں ہوگا۔سری لنکا کی 15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔اپل تھرنگا (کپتان)، انجیلو میتھیوز، نیروشان ڈک ویلا( وکٹ کیپر)، دنوشکا گناتھیلاکا، کوسل مینڈس، چمارا کپوگیدرا، ملینڈا سری وردھنے، ملینڈاپشپاکمارا، اکیلا دنانجہ، لکشن سینڈیکان، تھیسارا پریرا، وانیندو ہسارنگا، لاسیتھ ملینگا، دشمنتھا چمیرا اور وشوا فرنانڈو۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو
سنٹر ل کنٹریکٹ مل گیا
ویلنگٹن۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سال 2017-18 کیلئے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔ کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، نیل بروم، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، مچل میک کلین گھن ، ایڈم مائلنی ، کولن منرو، ہنری نیکولس ، جیمز نیشام، جیت راول، مچل سینٹنر، ایش سودی، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر، نیل ویگنر ، بی جے واٹلنگ، کین ولیم سن اور جارج ووڈ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT