Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کے خلاف فیلڈرس کامیابی دلواسکتے:ٹریویس

ہندوستان کے خلاف فیلڈرس کامیابی دلواسکتے:ٹریویس

 

اعصاب شکن لمحات میں بہتر ین فیلڈنگ پرآسٹریلیائی بیٹسمینوں کی خصوصی توجہ مرکوز
چینائی ۔ 14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی بیٹسمین ٹریویس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم میں کئی غیر معمولی فیلڈرس موجود ہیں جو کہ دباؤ کے لمحات میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف کامیابی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔ ہندوستان کے خلاف پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کے ضمن میں ٹریویس نے کہا کہ فیلڈنگ سے مقابلے جیتے اور ہارے جاسکتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ آسٹریلیا کو اپنی فیلڈنگ پر اعتبار ہے اور ہم نے اس صلاحیت کو پروان چڑھانے کیلئے کافی محنت کی ہیں ۔ آسٹریلیائی بیٹسمین ٹریویس یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعصاب شکن لمحات میں ہم نے بہتر فیلڈنگ کیلئے محنت کی ہے اور ہمارے پاس چند ایسے فیلڈرس موجود ہیں جو غیر معمولی فیلڈنگ کرسکتے ہیں ۔ 17ستمبر کو ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی ونڈے سیریز کے ضمن میں ٹریویس نے کہا کہ مجھے ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کا موقع دیا گیا ہے اور میں اس موقع سے کافی خوش ہوں اور بہتر مظاہرہ کیلئے پُرعزم ہوں ۔آسٹریلیائی بیٹنگ شعبہ کے خصوص میں ٹریویس نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ڈیوڈ وارنر ‘ اسٹیواسمتھ بہترین فارم میں ہیں جب کہ میتھوویڈ اور مارکس اسٹونس نے گذشتہ مقابلہ میں بہترین مظاہرہ کیا تھا جب کہ جیمس فالکنر نے بھی فارم میں ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتے ‘ بہت سے ہیٹرس موجود ہیں جو وکٹ پر پہنچنے کے ساتھ ہی اسٹروکس کھیلتے ہیں جبکہ بولرس بھی موجود ہیں جنہوں نے پریکٹس مقابلہ میں بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔ میکس ویل کے ہمراہ مڈل آرڈر میںبیٹنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیم میں ایک دوسرے کے مظاہروں کی ستائش کرتے ہیں جس سے ایک دوسرے کا حوصلہ بلند ہوتا ہے اور اُمید ہے کہ میکس ویل بہتر مظاہرہ کریں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT