Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / ہندوستان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ پر پاکستانی روزنامہ کا اظہار فکرمندی

ہندوستان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ پر پاکستانی روزنامہ کا اظہار فکرمندی

اسلام آباد ۔ 21 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی بجٹ میں اضافہ کی حکومت ہند کی معقولیت ہندوستانی حکومت کے نظریات میں تبدیلی سے مربوط ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے تحت زیادہ قوم پرست عناصر حکومت میں شامل ہیں۔ پاکستانی روزنامہ دی نیشن نے اپنے ایک اداریہ میں سوال کیا ہے کہ کیا پاکستان ہندوستانی حکومت کے فوج کی جدید کاری کیلئے 3 ارب 50 کروڑ ام

اسلام آباد ۔ 21 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی بجٹ میں اضافہ کی حکومت ہند کی معقولیت ہندوستانی حکومت کے نظریات میں تبدیلی سے مربوط ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے تحت زیادہ قوم پرست عناصر حکومت میں شامل ہیں۔ پاکستانی روزنامہ دی نیشن نے اپنے ایک اداریہ میں سوال کیا ہے کہ کیا پاکستان ہندوستانی حکومت کے فوج کی جدید کاری کیلئے 3 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کرنے کے فیصلہ کو دونوں ممالک کے درمیان نازک توازن و قوت کیلئے ایک خطرہ تصور کرے گا۔ اگر ایسا کیا جائے تو حکومت پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا؟ پاکستانی روزنامہ نے یہ بھی سوال کیا ہے کہ کیا پاکستان درحقیقت ہتھیاروں کے اعتبار سے برتری کیلئے ایک اور جنگ میں ملوث ہونے کا متحمل ہوسکتا ہے جبکہ کئی دیگر مسائل بشمول برقی توانائی ، پانی کا بحران ، بے گھر افراد کی بازآبادکاری پر خطیر رقمیں خرچ کی جارہی ہیں۔ اداریہ نے محطاط ہوجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں ملوث ہوجائے تو وزیراعظم نواز شریف کا گزشتہ سال وسائل کے ضائع کرنے کے بارے میں بیان کا کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ترجیحات کا تعین کرلینا چاہئے ۔ مودی حکومت نے اپنی آمدنی کا 12 فیصد فوج کے بجٹ کیلئے مختص کیا ہے۔ غالباً اس طرح وہ پاکستان کو خوف زدہ کرنا چاہتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT