Friday , May 25 2018
Home / دنیا / ہندوستان کے دفاعی بجٹ کی برطانیہ پر سبقت پانچ سرکردہ ممالک میں شامل

ہندوستان کے دفاعی بجٹ کی برطانیہ پر سبقت پانچ سرکردہ ممالک میں شامل

لندن ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دفاعی بجٹ نے اب دنیا کے پانچ بڑے ممالک کی فہرست میں خود کو شامل کرلیا ہے اور اس طرح برطانیہ پر بھی ہندوستان نے پہلی بار سبقت حاصل کرلی۔ لندن میں موجود ایک تھنک ٹینک کے مطابق ہندوستان نے برطانیہ سے دفاعی بجٹ میں سب سے زیادہ خرچ کرنے والے پانچویں ملک کا اعزاز چھین لیا ہے جو 2017ء میں 52.5 بلین ڈالرس ہوگیا ہے جبکہ یہی بجٹ 2016ء میں 51.1 بلین ڈالرس تھا۔ ملٹری بیلنس 2018ء کی ایک رپورٹ جسے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹیجیک اسٹڈیز (IISS) نے تیار کیا ہے جس کے مطابق برطانیہ کا دفاعی بجٹ 2016ء میں 52.5 بلین ڈالرس تھا جو 2017ء میں گھٹ کر 50.7 بلین ڈالرس ہوگیا۔ دفاعی بجٹ میں پانچ اہم مقامات پر امریکہ، چین، سعودی عرب، روس اور اب ہندوستان موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT