Thursday , January 17 2019

ہندوستان کے دفاعی سودوں کو امریکہ کا استثنیٰ

واشنگٹن ۔ 7 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان کو بعض تحدیدات سے استثنیٰ دیا ہے تاکہ دفاعی سودے چاہ بہار بندرگاہ کے سلسلہ میں ایران کے ساتھ سودا کیا جاسکے اور ایک ریلوے لائن چاہ بہار بندرگاہ تک تعمیر کی جائے جو افغانستان سے گذرتی ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ قبل ازیں عائد کردہ سخت ترین تحدیدات برائے ایران کے سلسلہ میں ہے اور امریکہ ہندوستان کے خلیج عمان کی ترقی اور افغانستان کی تعمیرنو میں اس کے بڑے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے یہ استثنیٰ دے رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گہرے غوروخوض کے بعدوزیرخارجہ نے ایران کی آزادی اور مخالف توسیعی قانون 2012ء کے تحت عائد کردہ بعض تحدیدات سے ہندوستان کو استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے متعلقہ ریلوے لائن کی تنصیب اور چاہ بہار سے مربوط کرنے کو استثنیٰ دیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان ایران کی پٹرولیم مصنوعات بھی درآمد کرسکے گا۔ امریکہ نے پیر کے دن ایران پر اب تک کی سخت ترین تحدیدات عائد کی ہیں جن کا مقصد حکومت ایران کا رویہ تبدیل کرنا ہے۔ یہ تحدیدات ایران کی بینکنگ اور توانائی کے شعبوں کا بھی احاطہ کرتی ہیں اور یوروپ کے ان ممالک اور کمپنیوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے جو ایران سے خام تیل برآمد کرنا ترک نہیںکریں گے۔ تاہم وزیرخارجہ امریکہ مائیک پومپیو نے کہا کہ 8 ممالک ہندوستان، چین، اٹلی ، یونان، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور ترکی کو استثنیٰ دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT