Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / ہندوستان کے ساتھ مستحکم سکیورٹی تعلقات کا عہد

ہندوستان کے ساتھ مستحکم سکیورٹی تعلقات کا عہد

NEW DELHI, JULY 29 (UNI):- Commander-in-Chief of Defence Services, Myanmar, Senior General Min Aung Hlaing calling on Prime Minister Narendra Modi, in New Delhi on Wednesday. UNI PHOTO-2U

مائنمار کے سینئر جنرل کی وزیراعظم مودی سے دہلی میں بات چیت
نئی دہلی ۔29جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مائنمار نے اپنے حدود میں روپوش ناگا باغیوں کے خلاف کی گئی فضائی کارروائی کے چند ہفتوں بعد آج اپنے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ دفاعی تال میل اور سکیورٹی شعبہ میں گہرے تعلقات کے عہد کا پابند ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مائنمار کے کمانڈر انچیف برائے دفاعی خدمات جنرل او من آنگ ہلیانگ نے اپنے ملک کے اس عہد کا اعادہ کیا اور کہا کہ ان کا ملک سکیورٹی اور دفاع کے بشمول مختلف شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں استحکام کا خواہاں ہے ۔ ہلیانگ نے کہاکہ مائنمار اپنی ترقی میں ہندوستان کو ایک قابل اعتبار ساجھیدار سمجھتا ہے اور اس پڑوسی کے ساتھ مضبوط تعلقات کو نہایت اہم تصور کرتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں قدیم تاریخی و تہذیبی تعلقات، عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کے علاوہ مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مائنمار کے جنرل نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کے دوران بالخصوص سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعلقات میں استحکام کے عہد کااعادہ کیا۔ وزیراعظم نے بشمول دفاع و سلامتی تمام شعبوں میں اپنے پڑوسی کے ساتھ بہتر تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT