Monday , May 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان کے سیکولر اقدار کو بچانے بہترین موقع

ہندوستان کے سیکولر اقدار کو بچانے بہترین موقع

اے آئی ایس ایف کا ریاستی کونسل اجلاس ، قومی صدر سید ولی اللہ قادری کا خطاب
حیدرآباد۔22ڈسمبر(سیاست نیوز) کل ہند اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے قومی صدر سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ گجرات میںبی جے پی اخلاقی شکست سے دوچار ہونے کے بعد2019کے عام لوک سبھا انتخابات کے لئے ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کریگی ۔ پچھلے کئی سالوں سے آرایس ایس اور بی جے پی ملک کے اکثریتی طبقے میںجو نفرت بھررہی ہے اسی کے نتیجے ہے جو پچھلے ساڑھے تین سالوں میں گائے ‘لوجہاد اور مختلف عنوانات کے تحت مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیاگیا ہے۔سی پی آئی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںاے آئی ایس ایف کی ریاستی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ ہندوستان کے سکیولر اقدار کو بچانے کے لئے گجرات انتخابات کے نتائج بھگوا برگیڈ پر لگام کسنے کے لئے ایک بہترین موقع ثابت ہونگے کیوں کہ اس ملک کے نوجوان کا شعور بیدار ہوچکا ہے اور بی جے پی کی نفرت والی سیاست کو نوجوان اچھی طرح سمجھ بھی گئے ہیں۔ مسٹر قادری نے راجستھان کے راجسمد میںپیش آئے افرازل کے قتل کے بعد قاتلوں کو بچانے کی کوششوں پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا۔انہو ںنے کہاکہ قاتلوں کو ہیرو کے طور پر پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کو احساس کمتری کا شکار بنانے کی نہ صرف راجستھان بلکہ ان تمام ریاستوں میںکوششیں کی جارہی ہیںجہاں پر بی جے پی برسراقتدار ہے۔ سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ کل ہند اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی قومی کانفرنس کا پہلی مرتبہ ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں 6اور 7جنوری کو انعقاد عمل میںلایاجارہا ہے جس میں ملک کے موجودہ حالات اور سلگتے مسائل پر تبادلہ خیال کیاجائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT