Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک میں حجامہ کے شاندار نتائج

ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک میں حجامہ کے شاندار نتائج

ادارہ سیاست کی طبی خدمات کو خراج، عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر حجامہ کیمپ
حیدرآباد 11 اکٹوبر (راست) حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھراپردیش نے کہاکہ حجامہ کے ذریعہ علاج کا حضور ﷺ کے دور سے آغاز ہوا۔ اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے خود حجامہ کروایا اور صحابہ کرامؓ کو حجامہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد سے آج تک حجامہ طریقہ سے علاج کا نہ صرف حیدرآباد بلکہ ہندوستان کے مختلف مقامات، امریکہ، لندن، ساؤتھ افریقہ اور سعودی عرب میں نہ صرف علاج کیا جارہا ہے بلکہ اس کے شاندار نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ حکیم سید غوث الدین ادارہ سیاست کے زیراہتمام حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین کا عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں انعقاد پر معائنہ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ابتداء میں ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے تمام ڈاکٹرس کا تعارف کروایا اور بتایا کہ تمام ڈاکٹرس کا طب یونانی سے تعلق سے جو نہ صرف ایم ڈی یونانی ہیں بلکہ ہاوز سرجنس اور طلباء بھی ہیں۔ اس موقع پر حکیم سید غوث الدین نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کا شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی توجہ سے گزشتہ دیڑھ سال سے ادارہ کی جانب سے حجامہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف عوام استفادہ کررہے ہیں بلکہ ڈاکٹرس کو بھی مہارت حاصل ہورہی ہے۔ حکیم سید غوث الدین نے کہاکہ حجامہ کے فن کو سیکھنے کے لئے نہ صرف مہاراشٹرا بلکہ کرناٹک، گوا سے بھی ڈاکٹرس آکر اس طریقہ علاج سے تکنیک کو سیکھ رہے ہیں۔ حجامہ کیمپ میں 350 مرد و خواتین نے استفادہ کیا۔ ڈاکٹر ایم اے مجیب کے ساتھ ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر سمیع، ڈاکٹر عبدالقدوس، ڈاکٹر عبدالرفیق، ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر توفیق نے مرد مریضوں کا علاج کیا۔ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ماہر حجامہ خواتین کی زیرنگرانی ڈاکٹر ثمینہ، ڈاکٹر شاہین، ڈاکٹر رفعت، ڈاکٹر تبسم نے خواتین کا معائنہ کیا اور علاج کیا۔ کیمپ کو کامیاب کرنے میں جناب سید خالد محی الدین اسد، جناب فہیم انصاری، جناب سلمان سعدی، محترمہ فرح فاطمہ نے اہم رول ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT