Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان کے پہلے اسکل ٹریننگ پراجکٹ کا راجستھان میں آغاز

ہندوستان کے پہلے اسکل ٹریننگ پراجکٹ کا راجستھان میں آغاز

جئے پور ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ راجستھان وسندھرا راجے سندھیا نے آج ملک کے پہلے اور سب سے بڑے اسکلس ڈیولپمنٹ پراجکٹ کا افتتاح کیا جس کے ذریعہ ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ مرکزی حکومت نے روزگار سے مربوط اس پراجکٹ کیلئے 398 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں جس کے ذریعہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں کے ایک لاکھ ن

جئے پور ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ راجستھان وسندھرا راجے سندھیا نے آج ملک کے پہلے اور سب سے بڑے اسکلس ڈیولپمنٹ پراجکٹ کا افتتاح کیا جس کے ذریعہ ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ مرکزی حکومت نے روزگار سے مربوط اس پراجکٹ کیلئے 398 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں جس کے ذریعہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں کے ایک لاکھ نوجوانوں کو مذکورہ پراجکٹ کے تحت روزگار حاصل کرنے کیلئے درکار عصری ہنرمندی کی تربیت فراہم کرے گی۔ نوجوانوں کو مرکزی وزارت دیہی ترقیات کے توسط سے روزگار ملے گا۔ اس موقع پر وسندھرا راجے نے کہاکہ پراجکٹ کے ذریعہ راجستھان کے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور وہ اپنے خوابوںکی تعبیر اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس نوعیت کے پراجکٹس کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014ء کا سال راجستھانی نوجوانوں کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ حکومت نے آئندہ پانچ سالوں تک 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے اور اس جانب یہ پہلا مستحکم قدم ہے۔ ریاستی بجٹ میں اپنے روڈمیاپ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست راجستھان کو روزگار کا ایک بہتر مرکز بنانے کیلئے لیبر ایکٹ اور فیکٹریز ایکٹ میں ترمیم کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایتی راج گلاب چند کٹاریہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ہنرمندی کو روزگار سے جوڑتا ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ یاد رہے کہ تربیت فراہم کرنے کیلئے 17 جولائی کو راجستھان اسکل اینڈ لائیولی ہوڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (RSLDC) کے منیجنگ ڈائرکٹر گوروگوئل نے 22 تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT