Wednesday , December 12 2018

ہندوستان کے کسی بھی مقام پر نئی سہولتیں فراہم کرنے کی تجویز نہیں

چندرابابو کی امریکی قونصل خانہ کے عہدیداروں سے ملاقات پر سفارت خانہ کی وضاحت

چندرابابو کی امریکی قونصل خانہ کے عہدیداروں سے ملاقات پر سفارت خانہ کی وضاحت
حیدرآباد۔ 3؍ڈسمبر (سیاست نیوز)۔ امریکی سفارت خانہ نے اس بات کی وضاحت کردی ہے کہ امریکی سفارت خانہ کی جانب سے ہندوستان کے کسی بھی علاقہ یا شہر میں فوری طور پر کوئی نئی سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ نہیں ہے۔ گزشتہ یوم چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو سے امریکی قونصل خانہ کے عہدیداروں کے علاوہ دفاعی اُمور کے معتمد کی ملاقات ہوئی تھی اور اس دوران چیف منسٹر نے ریاست آندھرا پردیش میں امریکی قونصل خانہ کے قیام کے سلسلہ میں توجہ دہانی کروائی تھی، لیکن امریکی عہدیداروں کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ بعض اخبارات و ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کے متعلق امریکی سفارت خانہ نے وضاحت کی ہے کہ فوری طور پر نئی سہولتوں کے آغاز کے سلسلہ میں کوئی تیقن نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی اتفاق کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT