Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / ہندوستان ہتھیاروں کا بڑا درآمد کنندہ ملک برقرار

ہندوستان ہتھیاروں کا بڑا درآمد کنندہ ملک برقرار

اسٹاکہوم ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ملک پہلے کی طرح اب بھی ہندوستان ہے، جس نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اپنے قریب ترین حریف ملکوں چین اور پاکستان کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہتھیار درآمد کئے۔ یہ بات سویڈن کے اسٹاکہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ SIPRI نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔ 2009ء اور 2013ء کے درمیانی عرصے میں اس سے پہلے کی پانچ سالہ مدت کے مقابلے میں ہتھیاروں کی عالمی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران ہتھیاروں کی عالمی درآمدات میں ہندوستان کا حصہ 7 فیصد سے دوگنا ہو کر 14 فیصد ہو گیا۔ سب سے بڑے خریدار ممالک ہندوستان، چین، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب تھے۔ اسی عرصے میں ہتھیار بیچنے والے پانچ سب سے بڑے ممالک امریکہ، روس، جرمنی، چین اور فرانس رہے۔

TOPPOPULARRECENT