Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ہندوستان ۔ امریکہ دفاعی تعاون عروج پر: اوباما انتظامیہ

ہندوستان ۔ امریکہ دفاعی تعاون عروج پر: اوباما انتظامیہ

ہند۔ امریکہ اشتراک و تعاون دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہم‘ نائب وزیر خارجہ نشا دیسائی بسوال کا انٹرویو
واشنگٹن ۔ 15جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اوباما انتظامیہ نے کہا کہ ہند ۔ امریکہ دفاعی تعاون نکتہ عروج پر ہے اور اُمید ظاہر کی کہ آئندہ ٹرمپ حکومت باہمی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دے گی تاکہ عالمی چیلنجوں کا سامنا کیا جاسکے ۔ وسط ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کے لئے نائب معتمد خارجہ نشا دیسائی بسوال نے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی نکتہ نظر میں وسیع پیمانہ پر باہمی اشتراک و تعاون نظر آتا ہے ۔ باہمی بات چیت میں اضافہ ہورہا ہے تاکہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرسکیں اور عالمی گیر سطح پر دستیاب مواقع صرف مشترکہ طور پر استفادہ کی جدوجہد کرے ۔ بسوال کی میعاد 20جنوری کو ختم ہوجائے گی جبکہ بارک اوباما صدر امریکہ کے عہدہ سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ان کے جانشین ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ امریکہ ۔ ہند تعلقات کئی بنیادوں پر موجود ہیں ۔ بسوال نے کہا کہ ان کے خیال میں باہمی تعلقات مستحکم اور مستقل ہے  ۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی اقدار مشترک ہیں جیسے کہ جمہوریت ‘ تکثری معاشرہ اور آزاد سماج ۔ انہوں نے کہا کہ کئی مشترکہ مقاصد اور ورثہ میں ملی ہوئی اقدار ہیں جو ایک حقیقی‘  بنیادی  اور بین الاقوامی نظام کے عناصر ہیں ۔ دونوں ممالک امن کے خواہشمند ہیں اور اور اجتماعی خوشحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔ بسوال نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بنیادی اقدار ہندد۔ امریکہ تعلقات کی نوعیت کے تعین میں مددگار ثابت ہوں گے  ۔ علاوہ ازیں آئندہ انتظامیہ ان تمام باتوں کو سمجھے گا اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت محسوس کرے گا ‘کیونکہ ہندوستان نے اپنے اہم کردار کے ذریعہ کئی  عالمی مسائل کو سلجھایا ہے اور اب بھی عالمی سطح پر اہم کردار ادا کررہا ہے ۔  ہند ۔ امریکہ شراکت داری مستقل اہمیت رکھتی ہے ۔ دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد اور مفادات ہیں ۔ باہمی اشتراک و تعاون کے ذریعہ ہی انہیں فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ بسوال نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ صدر اوباما ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتے تھے اورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کے خوشگوار تعلقات ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT