Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان 172 رنز پر آل آوٹ،سری لنکا165/4

ہندوستان 172 رنز پر آل آوٹ،سری لنکا165/4

کولکتہ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ہند۔سری لنکا پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن جب کھیل ناقص روشنی سے وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تو سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں تھریمنے اور متھیوز کی نصف سنچریوں کے بدولت4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ہیں اور وہ ہندوستان کے اسکور 172 رنز سے ہنوز 7 رنز پیچھے ہیں تاہم اس کی 6 وکٹیں ہنوز باقی ہیں۔دن کے اختتام پر سمراوکرما 22 گیندوں میں 23 اور کرونا رتنے 8 رنز بناکر کھیل رہے تھے۔متھیوز نے 94 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے جبکہ نے بھی 94 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کئے۔ہندوستان کیلئے بھونیشور کمار اور اومیش یادو نے 49 اور51 رنز کے عوض فی کس 2 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔قبل ازیں سرنگا لکمل اور لاہیرو گماگے کی زبردست بولنگ کی بدولت ایڈن گارڈن میچ کے تیسرے روز ہندستانی ٹیم کی پہلی اننگز 172 رن کے معمولی اسکور پر لنچ تک سمٹ گئی۔دلرووان پریرا نے رویندر جڈیجہ اور رددھمان ساہا دونوں کو اپنا شکار بنایا ۔ اس کے بعد بھونیشور کما(13) کو لکمل نے اور محمد سمیع(24) کو گماگے نے آؤٹ کرتے ہوئے ہندستان کی اننگز 59.3 اوورمیں 172 رن پر سمیٹ دی۔بارش سے متاثر رہے اس میچ میں ہندستانی ٹیم کے چٹیشور پجارا(52) نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ۔سری لنکا کی ٹیم کی جانب سے لکمل سب سے زیادہ کامیاب رہے جنہوں نے19 اووروں میں 1.36 کی اوسط سے صرف26 رنز دے کر چار اہم وکٹ لئے ۔ گماگے 59 رنز، دسن شناکا36 اور پریرا 19 نے فی کس وکٹ لئے ۔میچ میں گزشتہ دو دن بارش ہونے کے بعد آج تیسرے دن میدان میں دھوپ کھلی رہی لیکنہندوستان اس صورت حال پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ ہندستان نے کل کی پانچ وکٹوں پر74 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اس وقت پجارا(47) اوررددھمان ساہا(06) رنز بنا کر کھیل رہے تھے لیکن سری لنکا کے بولروں نے گھاس والی پچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باقی بیٹسمینوںکو93 رنز پر ہی آؤٹ کردیا۔پجارا نے117 گیندوں میں10 چوکے لگا کر52 رنوں کی مشکل اننگز کھیلی۔وہ تیسرے دن اپنے اسکور میں صرف پانچ رن ہی جوڑ سکے تھے کہ گماگے نے انہیں بولڈ کرتے ہوئے دن کا پہلا اور ہندستان کا صرف 79 رن پر سب سے اہم وکٹ حاصل کیا۔ ساہا نے 83 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے29 رنز بنائے علاوہ ازیں آل راؤنڈر جڈیجہ نے بھی37 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکہ لگاکر 22 رن بنائے ۔ ساہا اور جڈیجہ نے چھٹے وکٹ کے لئے 48 رنوں کی شراکت داری کی جو ہندستان کی پہلی اننگز میں سب سے بڑی ساجھیداری بھی تھی۔

TOPPOPULARRECENT