Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان 25 برس میں پہلی افریقی سیریز کامیابی کا خواہاں

ہندوستان 25 برس میں پہلی افریقی سیریز کامیابی کا خواہاں

 

کیب ٹاون ۔2 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) گھر کے شیر یا واقعی ٹسٹ کرکٹ کے بڑے ہیرو، مسلسل اپنے گھر میںفتوحات حاصل کرنے والے ہندوستانی ٹیم کیلئے افریقہ میں اصل امتحان کا وقت قریب آگیا ہے۔ 5 جنوری کوکیپ ٹائون میں پہلے ٹسٹ کے ساتھ 3 میچوں کی اہم ترین اور نئے سال کی پہلی ٹسٹ سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ ٹسٹ میں طویل عرصے سے عالمی نمبرایک مقام پر فائز ہندوستانی ٹیم کو ملک سے باہر پہلا سخت امتحان درپیش ہے۔ 23 فروری 2017 کو آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ میں شکشت برداشت کرنے والی ہندوستانی ٹیم اس کے بعد سے اب تک 9 میچوں میں ناقابل شکست ہے،6 ٹسٹ جیتے اور 3 ڈرا کھیلے۔ یہی نہیں بلکہ ٹیم گزشتہ 3 سال میں کوئی ٹسٹ سیریز نہیں ہاری۔ اتفاق سے آخری ٹسٹ سیریز بھی وہ آسٹریلیا میں 2014-15 میں گنوائی تھی، چنانچہ مسلسل 9 ٹسٹ سیریز جیتنے والی ہندوستانی ٹیم پر گھر کے شیر کا لیبل غلط ثابت کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔ لیکن تشویش ناک حقائق یہ ہے کہ ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 33 مقابلوں میں سے 13 میں شکست ہوئی اور 10 میں کامیابی ملی ،10 میچ بے نتیجہ رہے تھے۔ افریقہ میں ہندوستان کا ریکارڈ کھلاڑیوں کی نیندیں اڑانے کے لئے کافی ہے۔ ہندوستانی ٹیم 1992 تا 2013 تک کی 6 سیریز میں سے ایک بھی نہ جیت سکی۔17 ٹسٹ میچوں میں سے صرف 2 میں کامیابی ملی ہے،8 میں شکست ہوئی 7 میچ ڈرا کھیلے۔کیپ ٹائون میں مہمان ٹیم اب تک 4 ٹسٹ کھیل کر فتح کے لئے ترستی ہی رہی ہے، جنوبی افریقہ نے یہاں 2 مرتبہ ہندوستان کو شکست دی ہے اور 2 میچ ڈرا رہے۔ آخری 10 سیریز میں سے ایک ویسٹ انڈیز میں کھیلنے والے گھر کے شیر 9 سیریز ایشیا میں کھیلے ہیں اور ان میں سے بھی 6 اپنے ملک میں 2 سری لنکا اور یک بنگلہ دیش میں تھی۔کوہلی اور دیگر بیٹسمینوں کے لئے یہ وقار کا سوال اور ہندوستانی ٹیم کے لئے اپنی اہلیت ثابت کرنے کا یہ بڑا اور کڑا امتحان ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT