Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان 28برس بعد لارڈس میں کامیاب

ہندوستان 28برس بعد لارڈس میں کامیاب

لندن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر ایشانت شرما کی آگ اگلتی گیندوں کے آگے انگلش ٹیم کامیابی سے 95 رنز پیچھے رہ گئی اور اس طرح ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کے مرکز کہے جانے والے میدان لارڈس پر 28 برس بعد ٹسٹ کامیابی حاصل کی ہے۔ دلچسپ حقیقت ہیکہ ہندوستانی ٹیم جس نے یہاں کپل دیو کی قیادت میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتا تھا اس کے بعد 3 برس کا عرصہ گذرنے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی اور اب دھونی کی قیادت میں 2011ء ورلڈ کپ کے 3 عرصہ کے بعد لارڈس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انگلینڈ جوکہ 319 رنز کے تعاقب میں آج اپنے دوسری اننگز کے اسکور 105/4 سے آگے کھیلتے ہوئے 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی حالانکہ جیو روٹ (66) اور معین علی (39) نے پانچویں وکٹ کیلئے 101 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی لیکن ایشانت شرما کی جانب سے معین علی کو پجارا کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروانے کے بعد میزبان ٹیم کی ماباقی وکٹیں صرف 50 رنز کے اضافہ پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ ایشانت شرما نے 23 اوورس میں 74 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد سمیع نے 33 اور جڈیجہ نے 53 رنز کے عوض فی کس ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ایشانت شرما کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور ٹیم نے اس کامیابی کے ذریعہ 5 مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز میں ہنوز 3 مقابلے باقی ہیں۔ یاد رہے ہندوستان نے پہلی اننگز میں 295 اور دوسری اننگز میں 342 رنز اسکور کئے جبکہ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 319 رنز اسکور کرتے ہوئے مقابلہ میں کسی قدر سبقت حاصل کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT