Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ہندوپاک تعلقات میں استحکام ناگزیر

ہندوپاک تعلقات میں استحکام ناگزیر

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے مولانا پیر شبیرنقشبندی کی ملاقات

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے مولانا پیر شبیرنقشبندی کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 12 اپریل (پریس نوٹ) پاکستان کے نئے ہائی کمشنر برائے ہند جناب عبدالباسط سے مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب نے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوپاک کے درمیان آپسی تعلقات کے استحکام کو خطہ میں پائیدار امن اور اعتماد کی بحالی کو ناگزیر قرار دیا۔ مولانا پیر نقشبندی نے دونوں ممالک کی قیادت پر زور دیا کہ وہ عوامی مفاد میں ویزا کی پالیسی میں نرمی پیدا کریں تاکہ اس خطہ کے عوام اپنے رشتہ داروں، عزیز و اقارب سے ضرورت پر فوری ملاقات کرتے ہوئے ایک دوسرے کی خوشی و غم میں شامل ہوسکیں۔ مولانا نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہیکہ ہند اور پاک میں صوفیاء عظام کی عظیم بارگاہیں ہیں جہاں سینکڑوں عقیدتمند حاضری دیتے ہیں اور وہ ان مقدس مقامات پر حاضری سے روحانی سکون کے طلبگار ہیں۔ مولانا پیر نقشبندی نے ہائی کمشنر باسط کو دورہ حیدرآباد کی دعوت دی۔ اس موقع پر پاکستانی سینئر سفارتکار جناب زمانی کے علاوہ پریس امور کے منسٹر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT