Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / ہندوپاک معتمدین خارجہ مذاکرات کیلئے مثبت پیشرفت

ہندوپاک معتمدین خارجہ مذاکرات کیلئے مثبت پیشرفت

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہندوستان کے ساتھ دونوں ممالک کے معتمدین خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کیلئے مسلسل ربط میں ہے جیسا کہ جاریہ سال مئی میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا۔ پریس کلب آف انڈیا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے یہ اطلاع

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہندوستان کے ساتھ دونوں ممالک کے معتمدین خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کیلئے مسلسل ربط میں ہے جیسا کہ جاریہ سال مئی میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا۔ پریس کلب آف انڈیا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے یہ اطلاع دی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے مسلسل ربط میں ہیں اورانشاء اللہ اس جانب مثبت پیشرفت ہوگی۔ 26/11 حملے کے ملزم کے مقدمہ کی سماعت میں تاخیر اور اس کیس کی پیروی کرنے والے وکیل کو دھمکیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر باسط نے راست جواب نہ دیتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ پاکستان ملزمین کو کیفرکردار تک پہنچانے اپنے وعدہ کا پابند ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہیکہ ممبئی میں نومبر 2008ء کو کئے گئے منظم دہشت گرد حملوں میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے لئے لشکرطیبہ آپریشنس کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی، عبدالواجد، مظہراقبال، حماد امین صادق، شاہد جمیل ریاض، جمیل احمد اور انجم کو حملوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل آوری کیلئے مالی تعاون کرنے کا ملزم قرار دیا گیا۔ ایک دیگر سوال کا جواب دیتے ہوئے جہاں ان سے پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو پسندیدہ ملک کا موقف دیئے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تھا، عبدالباسط نے کہا کہ دونوں ممالک کے کامرس منسٹرس کی 24 جولائی کو ملاقات ہورہی ہے، جہاں اس موضوع پر بھی بات چیت ہوگی۔ 1990ء کی دہائی میں ہندوستان نے پاکستان کو پسندیدہ ملک کا موقف عطا کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بھی وعدہ کیا تھا کہ ہندوستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا موقف عطا کرے گا لیکن اب تک عملی طور پر ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

وزیراعظم مودی کا پاکستان میں
پرجوش استقبال ہوگا : عبدالباسط
نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جب کبھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں، ان کا استقبال کیا جائے گا، اس ملک کے ہائی کمشنر نے آج یہاں یہ بات کہی۔ انہوں نے پریس کلب آف انڈیا میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ مودی کا پاکستان میں پرجوش استقبال کیا جائے گا۔ ہمیں امید ہے اعلیٰ سطح کا دورہ ہوگا۔ پاکستانی قاصد نے جموں و کشمیر کے بارے میں تنازعہ کو تمام مسائل کی جڑ قرار دیتے ہوئے اپنی حکومت کے ہندوستان کے ساتھ بہتر روابط کیلئے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ خلل کے بغیر مذاکرات کچھ ٹھوس نتائج برآمد کرنے کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT