Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ہندوپاک کشیدگی ختم کرنے راست بات چیت کا مشورہ ‘امریکہ

ہندوپاک کشیدگی ختم کرنے راست بات چیت کا مشورہ ‘امریکہ

واشنگٹن ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک بار پھر ہندوپاک سے کہا ہیکہ وہ اپنی باہمی کشیدگی ختم کرنے کیلئے راست بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھرنیورٹ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ امریکہ کے لئے شاید ہندوپاک سے یہی کہنا بہتر ہوگا (اور یہی ہم کرنا بھی چاہتے ہیں) کہ اگر دونوں ممالک باہمی کشیدگی کو بالکل ختم یا کم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مذاکرات کی میز پر واپس آنا ہوگا۔ یاد رہیکہ ہیتھر نوریٹ ایک اخباری نمائندہ کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں جہاں اس نے صرف ایک روز قبل دیئے گئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے بیان کا حوالہ دیا تھا جہاں ٹلرسن نے یہ اشارہ دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ پائے جانے والے تنازعات کی یکسوئی کیلئے اس سے (پاکستان) دوبارہ رجوع ہونے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں مزید اقدامات کئے جانے چاہئے۔ اقدامات سے ٹلرسن کی مراد ہندوستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات تھے۔ نیورٹ نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ معاملہ چاہے افغانستان کا ہو یا کشمیر کا، ہم نے ہمیشہ ہندوپاک کی راست بات چیت کیلئے حوصلہ افزائی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT