Sunday , May 27 2018
Home / دنیا / ہندوپاک کے ’کہر آلود‘ شہرخطرناک روپ اختیار کرسکتے ہیں: این او اے اے

ہندوپاک کے ’کہر آلود‘ شہرخطرناک روپ اختیار کرسکتے ہیں: این او اے اے

واشنگٹن۔/16نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ایک اعلیٰ سطحی ماحولیاتی تنظیم نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ہندوستان کے شمالی علاقوں اور پاکستان میں جس طرح کہر کی دبیز چادر نے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس سے آئندہ چند ماہ تک فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک گراوٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، اور تازہ ہوا کا ملنا عُنقا ہوجائے گا۔ جبکہ یہ امکانات بھی ہیں کہ ایسے تمام شہر ’’ برف کے گولوں ‘ میں تبدیل ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ ہندوستان کا دارالخلافہ نئی دہلی اور دیگر شمالی شہروں میں گذشتہ ایک ہفتہ سے جو ’ زہریلا کُہر ‘ پیدا ہوا ہے اس نے حکام کو احتیاطی اقدامات ہنگامی طرز پر اختیار کرنے مجبور کردیا ہے جس میں تعمیراتی کاموں پر اور اینٹیں تیار کرنے والے بھٹوں پر فوری امتناع عائد کرنا شامل ہے۔ جبکہ پڑوسی ملک پاکستان کے بھی کئی شہروں کو اسی زہریلے کُہر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں پروازوں کو بھی منسوخ کرنا پڑا۔ نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی ہند اور پاکستان میں سردیوں کا آغازہوچکا ہے اور خصوصی طور پر اس موسم میں مطلع کُہر آلود بھی رہتا ہے جبکہ بارش کا سلسلہ بھی ہنوز مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ سردیوں میں بارش بھی ہوتی رہے گی۔ لہذا سردیاں‘ ہوا میں ٹھہراؤ اور آلودگی کی وجہ سے متعدد شہرصحت کیلئے مضر ’ برف کے گولوں ‘ میں تبدیل ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT