ہندو ، مسلم ، سکھ ، عیسائی تلنگانہ وزراء کی نظر میں یکساں

عیسائی طبقہ میں ملبوسات تقسیم تقریب سے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کا خطاب
میدک /19 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد تلنگانہ ریاست ہمہ جہتی ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ ریاستی وزیر اعلی کی نظر میں ہندو مسلم ، عیسائی ایک ہی ہیں ۔ ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی میدک کے وائسرائے گارڈن میں کرسچن طبقہ سے تعلق رکھنے والے مستحقین میں ملبوسات کی تقسیم کے موقع پر اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ سرکار اختراعی پالیسیاں و پروگرامس کی سارے ملک میں تقلید کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر ناگیش ڈی آر او مسٹر راملو ، آر ڈی او ناگیش گوڑ ، صدرنشین بلدیہ و نائب صدرنشین مسرز اے ملکارجن گوڑ ، آر اشوک کے علاوہ بلدی کونسلرس بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT