Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ہندو اتحاد کیلئے مہم شروع کرنے آر ایس ایس کا منصوبہ

ہندو اتحاد کیلئے مہم شروع کرنے آر ایس ایس کا منصوبہ

بھوپال، 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی جانب سے آئندہ سال ہندوؤں میں سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے ملک گیر سطح پر مہم شروع کی جائے گی۔ آر ایس ایس کی یہ کوشش دراصل دلتوں اور قبائلیوں کے علاوہ دوسرے پسماندہ طبقات کی تائید حاصل کرنا ہے جو اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں کافی اہمیت رکھتے ہیں اور وہاں بی جے پی کو اقتدار دلانے میں ان ووٹوں کی بہت اہمیت ہے ۔ آر ایس ایس سربراہ کی جانب سے تحفظات پالیسی پر نظرثانی سے متعلق بیان کے بعد بھی اس مہم کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ موہن بھاگوت کے اس بیان پر کافی تنقیدیں ہوئیں اور بی جے پی کو بہار میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ آر ایس ایس مدھیہ بھارت صوبہ کے سنگھ چالک ستیش پمپیلکر نے کہا کہ ہم اپنی شاکھاؤں میں سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے 3 تا 10 جنوری صبح کے اوقات میں اجتماعات منعقد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران آر ایس ایس ارکان سماج میں ہم آہنگی سے متعلق سنگھ کے نظریات اور موقف کو فروغ دیں گے اور اس کی تشہیر انجام دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT