Thursday , February 22 2018
Home / ہندوستان / ہندو اکثریت میں رہنے تک جمہوریت محفوظ :گری راج سنگھ

ہندو اکثریت میں رہنے تک جمہوریت محفوظ :گری راج سنگھ

بھوپال ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج کہا کہ ملک میں جمہوریت اس وقت تک محفوظ ہے جب تک ہندو اکثریت میں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن اکثریتی طبقہ کی آبادی میں کمی آئے گی اس وقت سماجی ہم آہنگی اور ترقی خطرے سے دوچار ہوگی ۔ مرکزی وزیر نے آج یہاں ایک لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ آبادیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قوم پرستی کو ایک طرح کا خطرہ لاحق ہے ۔ ملک میں جمہوریت اس وقت تک محفوظ ہے جب تک ہندو آبادی اکثریت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں جیسے اترپردیش ، آسام ، مغربی بنگال ، کیرالا وغیرہ کے 54 اضلاع میں ہندو آبادی میں کمی آئی ہے ۔ ان اضلاع میں مسلمان اکثریت میں ہے اور یہ آبادیاتی تبدیلی ملک کے اتحاد و یکجہتی کیلئے خطرہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT