Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / ہندو بیواؤں کے حالات بد سے بدتر ، وزیراعظم کی چشم پوشی

ہندو بیواؤں کے حالات بد سے بدتر ، وزیراعظم کی چشم پوشی

نریندر مودی کی ساری توجہ صرف مسلم خواتین پر ہی مرکوز : سماج وادی پارٹی
بلیا۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنی ساری توجہ صرف مسلم خواتین کے مسائل پر ہی مرکوز کئے ہوئے ہیں، مگر حیرت ہے کہ ہندو بیواؤں کے مسائل سے مکمل طور پر چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ آخرکار ہندو بیوہ خواتین کے مسائل پر کب دھیان دیا جائے گا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری رام شنکر ودیارتھی نے گجرات میں بی جے پی کی کامیابی کیلئے کانگریسی قائدین منی شنکر ایّر اور کپل سبل کے بیانات کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت، مسلم خواتین کے مفادات پر ہی خصوصی توجہ دیتی آرہی ہے، مگر عرصہ دراز سے ہندو بیواؤں کے استحصال پر ان کی نظر نہیں جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو بیواؤں کے حالات انتہائی بدتر سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ حتی کہ انہیں مختلف سماجی پروگرامس سے بھی دُور رکھا جاتا ہے۔

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا آخر ہندو بیواؤں کے مسائل کی جانب کب توجہ دی جائے گی اور انہیں یکساں حقوق فراہم کرنے کیلئے کونسے اقدامات کب اُٹھائے جائیں گے۔ گجرات انتخابی نتائج کے حوالے سے پوچھے جانے پر ایس پی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کانگریس قائد منی شنکر ایّر اور کپل سبل کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف کئے جانے والے ریمارکس نے بی جے پی کو زبردست تقویت پہونچادیا جیسا کہ بی جے پی نے اس کے بہانے فرقہ وارانہ عصیبت کو اُبھارنے کیلئے اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور اس میں کامیاب بھی رہے۔ چونکہ بی جے پی نے جذباتی کارڈ کھیلتے ہوئے رائے دہندوں کو منقسم میں کامیابی حاصل کی جو نتیجتاً ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔ انہوں نے گجرات اور ہماچل پردیش میں اپنے پارٹی کے ناقص مظاہرہ کا جائزہ لیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT