Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ہندو جاگرن منچ کے کارکنان پر لاٹھی چارج

ہندو جاگرن منچ کے کارکنان پر لاٹھی چارج

کولکتہ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں بی جے پی کی شاندار جیت سے پر جوش انتہاپسند جماعتیں بنگال میں بھی فرقہ وارانہ خطوط کی بنیاد پر تقسیم کرنے کیلئے کوشاں آر ایس ایس اور اس کے ہم خیال جماعتیں مسلسل بنگال میں امن وامان کو نقصان پہنچانے اور فسادات کرانے کی کوشش کررہی ہے ۔ہنو مان جینتی کے موقع بیر بھوم کے سوری میں ہندو جاگرن منچ نے ایک ریلی نکالی ۔پولس نے امن وامان کے قیام کیلئے جلوس کیلئے چند سڑکوں کو متعین کررکھا تھا اور مختلف مقامات پر بریگیڈ لگارکھے تھے مگر ہندوجاگرن منچ کے پرجوش کارکنان پولس بریگیڈ کو توڑنے کی کوشش کی تو پولس کی لاٹھی چارج کرکے مجمع کو منتشر کیا۔شدت تنظیم کے سیکڑوں کارکنان کی ریلی کو پولس سوری شہر میں روک دی ۔اس کی وجہ ریلی کے شرکاء اور پولس کے درمیان جھڑ پ شروع ہوگئی۔حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے رپیڈ ایکشن فورسیس کو تعینات کیا گیا ۔اس کے بعد لاٹھی چار ج کیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT