Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / ہندو دکاندار کی مسلم گاہک نے جان بچا کر مثال قائم کی

ہندو دکاندار کی مسلم گاہک نے جان بچا کر مثال قائم کی

ممبئی 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام )ایک مسلم گاہک نے عملی طور پر ممبئی میں ہندو دکاندار کی جان بچا کر ایک مثال قائم کی ہے۔ دکاندار پر مضافافی علاقہ چیمبور میں تلوار سے حملہ کیا گیا تھا۔ چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ عینی شاہد 65 سالہ نصیر الدین منصوری نے جو موبائیل فون چارج کرنے آیا تھا اس کا انکشاف کیا تھا ۔ منصوری نے حملہ آور کو گھسیٹ کر دکان سے باہر نکالا اور اس پر قابو پایا ۔ ملزم منشیات کے عادی گروہ کا ایک رکن تھا جو دھمکیاں دے کر رقومات وصول کیا کرتا تھا ۔ سینئر انسپکٹر بھگوت سناوا نے تلک نگر پولیس اسٹیشن نے اس کی خبر دی ۔ سی سی ٹی وی کی جھلکیوں میں بھی دکھایا گیا ہے کہ منصوری نے دلیری سے حملہ آور کو گھسیٹ کر اس پر قابو پاتے ہوئے دکاندار کی جان بچائی۔

TOPPOPULARRECENT