Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / ہندو شخص کو زدوکوب پر پاکستانی ملازم پولیس گرفتار

ہندو شخص کو زدوکوب پر پاکستانی ملازم پولیس گرفتار

کراچی۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام) پولیس کا ایک کانسٹبل پاکستان کے شہر کراچی میں اُس وقت گرفتار کرلیا گیا جب کہ اس نے ایک 80سالہ ہندو کو کھانا کھانے اور غذا فروخت کرنے پر افطار سے زدوکوب کیا تھا ۔ اس کی بناء پر بوڑھے آدمی کے ساتھ انصاف کیلئے سماجی ذرائع ابلاغ میں مہم شروع ہوگئی ۔اطلاعات کے بموجب انسپکٹر جنرل سندھ پولیس نے علی حسین کی گرفتار کرلیا جب کہ اس واقعہ کی تصاویر جس میں 80سالہ شخص کو زدوکوب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر شائع کی گئیں جس میں معمر افراد کو بری طرح زخمی دکھایا گیا ہے ۔
یہ واقعہ گذشتہ جمعرات کو علاقہ گھوٹکی میں پیش آیا جہاں افطار سے قبل یہ شخص افطار کرنے کی اشیاء فروخت کررہا تھا ۔ حسین نے دعویٰ کیا کہ اُس نے اسے ایک موز کھاتے ہوئے بھی دیکھا تھا  ۔ کانسٹبل نے اس معاملہ سے نمٹنے میں زبردستی کا مظاہرہ کیا ۔اس نے ایک عمر رسیدہ شخص کو مارپیٹ کی جسے عام شہریوں نے مداخلت کرکے بچالیا ۔ سماجی ذرائع ابلاغ کی مہم داس کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ان تصاویر کی اشاعت کے فوری بعد شروع ہوگئی ۔ کانسٹبل حسین کو جو ضلع گھوٹکی میں تعینات کیا گیا تھا اذیت رسانی اور داس کو زخمی کردینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT