Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / ہندو لڑکی اور مسلم لڑکے کے غائب ہوجانے کے بعدمسلم نوجوانوں کی دکان کو ہجوم نے نذر آتش کردیا۔

ہندو لڑکی اور مسلم لڑکے کے غائب ہوجانے کے بعدمسلم نوجوانوں کی دکان کو ہجوم نے نذر آتش کردیا۔

بریلی۔اتوار کے روز نادیلہ گاؤں میں لڑکا او رلڑکی کی فراری کا واقعہ رونما ہونے کے بعد مبینہ طور پرہجوم نے مسلم نوجوانوں کی فارمیسی شاپ کو نذر آتش کردیا۔اکیس سالہ رائیس احمد سولہ سال کی ہندولڑکی کے ساتھ فرار ی اختیار کی ہے۔

بریلی کے گاؤں میں واقع لڑکے کے گھر پر بھی ہجوم نے توڑ پھوڑ کی۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی چھترا پال گنگوار نے بھی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے اندرون چوبیس گھنٹے لڑکی کو تلاش کرنے کی وارننگ دی ہے۔

ایم ایل اے نے کہاکہ اگر پولیس تلاش میں ناکام ہوتی ہے تو وہ مسلئے کو چیف منسٹر سے رجوع کریں گے۔

امکانی نتائج پر غور اور پولیس کاروائی کے ڈر سے دونو ں طبقے کے لوگ ایف ائی آر درج ہونے کے بعد گاؤں سے فرار ہوگئے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق پولیس کے مطابق دونوں مارچ3کے روز ہولی کے بعد فرار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT