Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ہندو ماہی گیر کو بچانے کیلئے مسلم نوجوان کی قربانی

ہندو ماہی گیر کو بچانے کیلئے مسلم نوجوان کی قربانی

منگلورو 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سماج میں فرقہ پرستوں کے روبرو ایک مثال پیش کرتے ہوئے ایک 32 سالہ نوجوان نے ایک ہندو ماہی گیر کو بچانے کی خاطر اپنی جان قربان کردی جبکہ ماہی گیر کی کشتی منگلور میں بحر عرب کے ساحل پر ڈوب گئی تھی۔ تاملناڈو سے وابستہ مچھیرے مانیکس (45 سال) کماران (30 سال) اور چندرن ہفتہ کے دن ایک کشتی میں سوار تھے کہ اچانک سمندر میں تموج کے باعث ان کی کشتی تھپیڑے کھا رہی تھی اور وہ مدد کے لئے چیخ رہے تھے۔ یہ منظر دیکھ فیاض اور اس کے دوست امعین سمندر میں کود پڑے اور ایک مچھیرے مانکس کو بچالیا لیکن دوسری مرتبہ جب فیاض نے چھلانگ لگائی تو اس کا سر سمندر میں ایک پہاڑ سے جا ٹکرایا اُسے ہاسپٹل منتقل کرنے میں جانبر نہ ہوسکا۔ اگرچیکہ چندن لاپتہ ہے لیکن کماران کو ساحلی گارڈس نے بچالیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT