Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ہندو مجلس انتظامیہ کی منادر کو سیکوریٹی بڑھانے کی ہدایت

ہندو مجلس انتظامیہ کی منادر کو سیکوریٹی بڑھانے کی ہدایت

کوالالمپور ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کی اکثریت والے ملک میں ملائشیا میں ایک ہندو مندر کی انتظامی مجلس نے ملک  بھر کے تمام منادر کی انتظامیہ سے خواہش کی ہیکہ حالیہ دنوں میں منادر پر حملوں کے واقعات کے بعد سیکوریٹی میں اضافہ کیا جائے۔ ہندو سنگم کے صدر آر ایس موہن نے کہا کہ خصوصی طور پر ایسے منادر پر سیکوریٹی میں اضافہ کی ضرورت ہے جہاں سیکوریٹی برائے نام ہے جبکہ پینانگ میں واقع منادر شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں جہاں شرپسندوں نے توڑپھوڑ مچائی تھی۔
عملی تعاون سے ہندوستان اور
پاکستان دونوں کا  فائدہ : امریکہ
واشنگٹن ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کو کشیدگی دور کرنے کیلئے راست بات چیت کرنی چاہئے۔ امریکہ نے آج کہا کہ دونوں ممالک اگر امن، خوشحالی اور مسئلہ کشمیر کی بات چیت کے ذریعہ  یکسوئی کیلئے عملی طور پر باہمی تعاون کریں تو یہ تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں اور دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ایسی خبریں دیکھی ہیں کہ احتجاجیوں اور فوج میں وادی کشمیر میں جھڑپیں ہورہی ہیں۔ اس تشدد پر امریکہ کو گہری تشویش ہے۔ دونوں ممالک کو اس مسئلہ کی یکسوئی بات چیت کے ذریعہ کرلینی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT