Wednesday , November 14 2018
Home / جرائم و حادثات / ہندو مذہبی رہنما سوامی پریپورنا نندا گھر پر نظربند

ہندو مذہبی رہنما سوامی پریپورنا نندا گھر پر نظربند

پولیس کی کارروائی پر سوامی کے گھر پر پولیس کیخلاف نعرہ بازی
حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے ہندو مذہبی رہنما سوامی پریپورنانندا کو گھر پر نظربند کردیا ۔ پولیس کی اس کارروائی کے بعد ہندو بنیاد پرست تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے جوبلی ہلز میں واقع سوامی کے مکان پہنچ کر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ٹالی ووڈ فلم نقاد کتّی مہیش کی اشتعال انگیزی اور اسے شہر بدر کردیئے جانے کے بعد سوامی پریپورنا نندا نے 2 روزہ ’’دھارمکہ چیتنیہ یاترا ‘‘ بوڈ اُپل شیو مندر تا یادادری مندر کیلئے 9 تا 11 جولائی نکالی جانے والی ’’دھارمک چیتنیہ یاترا ‘‘ کو پولیس نے اجازت نہیں دی جبکہ سوامی کو ان کے مکان میں نظربند کردیا گیا۔ پولیس کی کارروائی کے بعد وشوا ہندو پریشد ، بجرنگ دل اور بی جے پی کے بعض ارکان اسمبلی نے سوامی پریپورنا نندا کے مکان پہنچ کر ان کی تائید و حمایت کا اعلان کیا۔ بعدازاں پولیس نے ہندو بنیاد پرست تنظیموں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT