Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / ہندو مذہب کے جتنے بھی دہشت گرد پکڑے گئے، سبھی آرایس ایس کے کارکنان: ڈگ وجے سنگھ

ہندو مذہب کے جتنے بھی دہشت گرد پکڑے گئے، سبھی آرایس ایس کے کارکنان: ڈگ وجے سنگھ

بھوپال۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ ڈگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر آرایس ایس پر تنقید کی ہے۔ ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ جتنے بھی ہندو مذہب کے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں وہ سب آرایس ایس کے کارکن رہے ہیں۔مدھیہ پردیش میں ایکتا یاترا پر نکلے ڈگ وجے سنگھ نے جھابوا میں کہا کہ مہاتما گاندھی کا قتل کرنے والے ناتھورام گوڈسے بھی آرایس ایس کا رکن تھے۔ انہوں نے کہا یہ نظریہ نفرت پھیلاتا ہے۔ نفرت تشدد کی طرف لے جاتی ہے اور تشدد دہشت گردی کی طرف لے جاتی ہے۔اس سے قبل بھی ڈگ وجے سنگھ آرایس ایس پر تنقید کرچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں ساگر میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہندو دہشت گردی نہیں، بلکہ سنگھی دہشت گرد کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی معاملے اٹھائے جس میں سزا بھی ہوئی ہے۔ ہندو لفظ کا ذکر ویدوں اور پرانوں میں بھی نہیں ہے۔ڈگ وجے سنگھ نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ میں مسلم پرست ہوں اور ہندو مخالف ہوں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک بھی بی جے پی لیڈر ایسا بتادیں، جس نینرمدا، اونکاریشور اور گووردھن پریکرما کی ہو یا اکادشی کا برت رکھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جتنے مذہبی سفر کئے اور ہندو مذہب پر عمل کیا، اتنا بی جے پی کے ایک بھی لیڈر نے نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT