Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ہندو کلچر ہی ہندوستان کی شناخت ہندو راشٹرا کی حیثیت سے ملک کے اقدار کو فروغ:بھاگوت

ہندو کلچر ہی ہندوستان کی شناخت ہندو راشٹرا کی حیثیت سے ملک کے اقدار کو فروغ:بھاگوت

بنگلور ۔ /10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ ہندو کلچر ہی ہندوستان کی شناخت ہے ۔ اس لئے اس ملک کو ہندو راشٹر ا کہا جاتا ہے ۔ ہندو راشٹرا کی حیثیت سے اس ملک کے اقدار کو فروغ حاصل ہورہا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی اقدار کو قبول کریں اور یہاں کی کثرت میں وحدت کے نظام کو تسلیم کریں ۔ ہندو کلچر یا بھارتی کلچر ہی ہماری شناخت ہے ۔ بھارت نہ صرف ایک نام ہے بلکہ ایسی زمین کا حصہ ہے جہاں پر سماج کا ایسا کلچر فروغ پاتا ہے جس میں اقدار کو اہمیت حاصل ہے ۔ بھاگوت نے ہندوستان کو ہندو راشٹرا بنانے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ ہندو کلچر ہی ہندوستان کی شناخت ہے اور اس ملک کے اقدار کو ہر ہندو قبول کرتا ہے ۔ بنگلور میں چار روزہ اکھل سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ہندو ہیں اس لئے ہم نے کثرت میں وحدت کے اس کلچر کو فطری طور پر قبول کرلیا ہے ۔ بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان پر ہمیشہ بیرونی حملہ آواروں نے حملے کئے ہیں ۔ برطانوی حکمرانی سے قبل جن لوگوں نے حملے کئے وہ ہمارے اقدار اور کلچر سے ہم آہنگی نہیں تھے ۔ اس لئے آر ایس ایس کے بانیوں نے عوام میں ہندوستانی اقدار کو فروغ دینے کی کوشش کی ۔

TOPPOPULARRECENT