Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ہندو یوا واہنی ‘ گجرات میں انسداد رومیو دستوں کی بحالی کی خواہاں

ہندو یوا واہنی ‘ گجرات میں انسداد رومیو دستوں کی بحالی کی خواہاں

احمد آباد 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے 2002 میں قائم کردہ ہندو یوا واہنی تنظیم اپنی سرگرمیوں کو گجرات تک وسعت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور چاہتی ہے کہ ریاست میں بی جے پی حکومت انسداد رومیو دستوں کا احیاء عمل میں لائے ۔ بی جے پی زیر قیادت حکومت نے پہلی مرتبہ 1998 میں یہ دستے قائم کئے تھے لیکن بعد میں وہ عملا ختم ہوگئے ۔ حال ہی میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے یو پی میں ان دستوں کو قائم کیا ہے تاکہ خواتین سے چھیڑ چھاڑ کو روکا جاسکے ۔ ہندو یوا واہنی کا کہنا ہے کہ وہ گجرات میں اپنی سرگرمیاں پھیلانا چاہتی ہے ۔ یہاں آئندہ چھ ماہ میں چھ لاکھ کارکنوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ نوجوانوں میں حقیقی ہندو کلچر کو فروغ دیا جاسکے ۔ اس ریاست میں حالانکہ تین سال سے یہ تنظیم کام کر رہی ہے لیکن یہاں اس کے ارکان کی تعداد بہت کم ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT