Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ہندی مصنف کاشی ناتھ کا بھی ساہتیہ ایوارڈ واپس

ہندی مصنف کاشی ناتھ کا بھی ساہتیہ ایوارڈ واپس

وارانسی ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندی ناول نگار کاشی ناتھ سنگھ نے آج اعلان کیا کہ وہ دادری قتل واقعہ اور کنڑا مصنف ایم ایم کلبرگی کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج اپنا ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کرتے ہوئے کاشی ناتھ کو ان کی ناول ’’ریہن پر رگھو ‘‘ کیلئے 2011ء میں ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔ انہیں ان کی ناول ’’کاشی کا آسی‘‘ سے شہرت ملی جس سے متاثر ہوکر بالی ووڈ فلم ’’محلہ آسی ‘‘ بنائی گئی۔ کاشی ناتھ نے میڈیا والوں کو بتایا کہ ملک میں اظہارخیال کی آزادی پر پابندی لگائی جارہی ہے اور سیاسی قیادت ادبی برادری کے احتجاج پر عدم رواداری کا اظہار کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT